Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی اس شاندار فتح پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، نیول چیف

Now Reading:

پاکستان کی اس شاندار فتح پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، نیول چیف
پی این ایس شمشیر

چیف آف دی نیول اسٹاف کا کہنا ہےکہ پاکستان کی اس شاندار فتح پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے کی مبارکباد دی گئی ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف کا کہنا ہےکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پاک بحریہ اپنی پوری کرکٹ ٹیم کو اس تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے، پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دی۔

Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ، بھارتی بیٹسمینوں کا آغازہی مایوس کن تھا، بھارتی اوپنرپاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کے سامنے بے بس نظر آئے۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز بنائے، کپتان ویرات کوہلی نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 57 رنز بنائے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے،

ریشابھ پانٹ 39، سوریا کمار یاداو اور ہاردک پانڈیا نے 11،11 رنز بنائے،رویندر جڈیجا،13 جبکہ تجربہ کار بیٹسمین روہٹ شرما صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے بھارت کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

152 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز کیا اور بھارتی باؤلرز کی درگت بنادی۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے ہوئے محمد رضوان نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز اسکور کئے، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بدولت پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی ہے۔

Advertisement

پاکستان کی جیت کے بعد پاکستان بھر میں خوشی کا سماء ہے شائقین کرکٹ کی جانب سے مٹھائیاں اور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لئے ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی ہے۔

Advertisement

پاکستان ورلڈکپ 1992سے 2019 تک بھارت سےکبھی نہیں جیتاتھا، 11 ورلڈکپ ایونٹس کے 12میچزمیں شکست کےبعدجیت کی تاریخ رقم کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر