Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Now Reading:

پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی، روزانہ تقریباً 10 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک تقریباً 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں، پنجاب کی معیشت کو تقریباً 650 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ویکسینیشن اور احتیاط ضروری ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی ہے، شہریوں کو ان کے گھروں میں جا کر کورونا ویکسین لگائی جائے گی، ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھرمیں 14 ہزار نئے ویکسینیشن سنٹرز قائم کئے ہیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر ویکسیشنیشن کیلئے 18 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، خصوصی ٹیمیں ہر محلے اور گاؤں میں جا کر مفت ویکسین لگائیں گی، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کریں گی، صوبائی وزراء، منتخب نمائندگان اور سماجی کارکنوں کو بھی مہم کی کامیابی کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا سے نجات کا واحد حل ویکسینیشن ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ویکسین لازمی لگوائیں، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر