Advertisement
Advertisement
Advertisement

صنعت کاروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، فرخ حبیب

Now Reading:

صنعت کاروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ  میں صنعت کاروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کاروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، اگر 2017 یا 18 کی بات کریں تو شاید آج اس سے حالات بہت بدل چکے ہیں، سب کو معلوم ہے پاور لوم سیکٹر کباڑ کے بھاؤ میں فروخت ہورہا تھا، عمران خان واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے صنعت کاروں کے ڈائریکٹ مطالبات سنے،18 ویں ترمیم پر ہم نے ملک کو کاروباری طور پر علیحدہ علیحدہ کردیا گیا تھا، صوبوں میں مختلف چیزوں کے مختلف ریٹ ہیں، ہم نے آکر انڈسٹری کے لیے گیس بجلی سستی کی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ کسی حکومت کو کہاں سے ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اچھے لیڈر کی صلاحیت کو جانچنا چاہیے، کورونا کے دوران وزیر اعظم نے بہترین حکمت عملی اپنائی، ایک صوبے میں تو صنعت کاروں کو کورونا کے نام پر جیل میں ڈال دیا گیا تھا، وزیر اعظم نے صنعت بند نہیں کی، جس رفتار سے جی ڈی پی اوپر جارہی ہے آنے والے دنوں میں ترقی ہوگی، ہم ڈالر کے ریٹ اوپر جانے پر فکر مند ہیں، کہا جارہا تھا ڈالر 200 پر جائے گا، ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا، اوور سیز پاکستانیوں نے 29.5 بلین ڈالر بھیجے ہیں، روزانہ ایک ہزار روشن ڈیجیٹل میں نئے اکاؤنٹ اوپن ہورہے ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پانچ بلین ڈالر کو ٹچ کرے گا، وزیر اعظم ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل سے ایک بات چلائی جا رہی تھی، نام اچھا رکھا ہے پینڈورا لیکس، وزیر اعظم نے پہلے ہی کہا تھا سات ٹریلین ڈالر آف شور کمپنیوں میں ہیں، اس لیکس میں آنے والے نام پر مکمل تحقیقات کریں گے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ  کل سے الٹی کلا بازیاں لگائی جارہی تھی، اپنے ہوں یا پرائے سب کے خلاف تحقیقات ہوں گی، شریف خاندان کسی لیکس میں پیچھے نہیں رہے گا، اسحاق ڈار کے بیٹے کا بھی نام آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر