
پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف گوجرانولہ پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ اور انفارمیشن سیکرٹری شہزاد چیمہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ ہیں، پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت کی جانب سے چندہ قلعے میں صدر و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کارکنوں کی جانب سے راجا پرویز اشرف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، راجا پرویز اشرف کو چندہ قلعے سے قافلے کی صورت اندرون شہر لے جایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف مہنگائی کے خلاف کارکنوں اور شہریوں کی احتجاج ریلی کی قیادت بھی کریں گے، راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں ورکر کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News