Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان خون کے آنسوؤں اور سسکیوں سے گزر رہا ہے، ثناء بلوچ

Now Reading:

بلوچستان خون کے آنسوؤں اور سسکیوں سے گزر رہا ہے، ثناء بلوچ

اپوزیشن رہنماء ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان خون کے آنسوؤں اور سسکیوں سے گزر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، اجلاس میں اپوزیشن رہنماء ثناء بلوچ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جام صاحب حکومت دولت پر قائم نہیں رہتی، حکومتیں امید اور صبر پر قائم رہتی ہیں۔

ثناء بلوچ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی امید ریاست اور اداروں سے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی وجہ سے اٹھ گئی ہے، تین سالوں میں اداروں کو یرغمال بنانے کی پالیسی اپنائی گئی، بلوچستان خون کے آنسوؤں اور سیسکیوں سے گزر رہا ہے۔

اپوزیشن رہنماء ثناء بلوچ نے کہا کہ جام کمال صاحب کو خوش آمدیوں نے گھیر رکھا ہے، جام صاحب بلوچستان میں شہنشایت نہیں چل سکتی۔

دوسری جانب اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج اکثریت نے وزیر اعلیٰ جام کمال کیخلاف عدم اعتماد ظاہر کیا، تحریک عدم اعتماد کے متن میں پہلا لفظ خراب حکمرانی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا ضمیر بھی بتاتا ہوگا کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ اگر ایک گھر میں بھی کچھ لوگوں کو تمام سہولیات ہوں اکثریت کی جانب سے اعتماد نہیں ہوگا، حکومت تمام وسائل کی اسودگی کے بروئے کار لائے، قائد ایوان کے فرائض میں شامل ہے کہ تمام اراکین اسمبلی کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، جو صوبے کا نظام ہے اس میں خرابی پیدا نا کریں، وزیر اعلیٰ قانون پر عمل دار کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک اراکین کو نہیں لایا جائے گا ہم یہاں بیٹھے رہیں گے، صوبے کے لوگ گیس اور بجلی کو ترس رہے ہیں، لوگ اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر ہیں، عوام کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر