Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہبازشریف کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام پر شدید مذمت

Now Reading:

شہبازشریف کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام پر شدید مذمت
شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام پر شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پلواما اور سری نگر میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر بے حد صدمہ ہے، اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھاکہ قابض بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں ،عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کے ادارے نوٹس لیں، بھارت کو قتل عام سے روکیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یک طرفہ بھارتی اقدامات کے بعد سے مقبوضہ وادی میں کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے مذموم ایجنڈے پر کاربند ہے، بھارت کو انسانیت کے خلاف جرائم پر عالمی انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کی ماورائے عدالتوں شہادتوں کو عالمی اداروں میں اٹھائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی، ظلم وجبر سے کشمیریوں کے آزادی اور استصواب رائے کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر