وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا جب کہ عمران خان نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے بل گیٹس کو بتایا کہ پورے ملک میں رواں سال پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ، ہم ابھی بھی پولیو کے خلاف اقدامات میں مصروف ہیں، حکومت ملک سے پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔
اس دوران بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہاکہ چاہتے ہیں پاکستان میں پولیو سے متاثرہ ایک بھی بچہ نہ رہے، پاکستان کی سپورٹ کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
