Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا تماشہ ناکام رہے گا، حسان خاور

Now Reading:

ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا تماشہ ناکام رہے گا، حسان خاور
حسان خاور

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا تماشہ ناکام رہے گا۔

حسان خاور نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی غیور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو رد کر دیں گے، ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا تماشہ ناکام رہے گا، چھوٹی سی جلسہ گاہ میں کرسیاں زیادہ نظر آرہی ہیں اور لوگ کم۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے لوگ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے محبت کرتے ہیں، پی ڈی ایم کی پٹاری میں صرف چلے ہوئے کارتوس رہ گئے ہیں، چچا اور بھتیجی کبھی بھی ایک تھے نہ ہیں اور نہ ہوں گے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ جہاں بھتیجی ہوتی ہے وہاں چچا غائب ہوتے ہیں اور جہاں چچا ہوتے ہیں وہاں بھتیجی غائب، مولانا فضل الرحمن ہمیشہ دوسرے کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانے کے عادی ہیں، مولانا یاد رکھیں کہ جو وعدہ بلاول نے ان سے کیا ہے اب شہباز شریف ان سے کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام باشعور ہیں، منفی پراپیگنڈے میں نہیں آئیں گے، پی ڈی ایم کے ٹولے کا منفی سیاست سمیت جنازہ نکل چکا ہے، آر پار کے دعویداروں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، دیانتداری، ایمانداری اور شفافیت کی سیاست کے سامنے کرپٹ ٹولے کی کوئی حیثیت نہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر