
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ سیلزٹیکس17 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 8 فیصد کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ریلیف دینے سے خوردنی تیل کی قیمت45سے50روپےفی لیٹرکم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی جو2فیصدہےاسےختم کررہےہیں ، کسٹم ڈیوٹی فی ٹن10ہزارسےکم کرکے5ہزارروپےکررہےہیں ، پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی30روپےسےکم کرکے5.14 روپےکردی گئی ، کسٹم ڈیوٹی میں ڈیزل لیوی پر3روپےکااضافہ کیاگیا ، پیٹرولیم پرسیلزٹیکس17فیصدسےکم کرکے6.8کردیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی پرسیلزٹیکس 30 روپے سے کم کرکے5.2 روپےکردیا ، ڈیزل پرسیلزٹیکس17فیصدسےکم کرکے10.3کردیا ، کوروناوباسےدنیابھرکی معیشت بہت زیادہ متاثرہوئی ، بھارت میں زیادہ تراشیاء پاکستان کےمقابلےمیں مہنگی ہیں ، مہنگائی کی بڑی وجہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے ، بھارت میں پیٹرول پاکستان کےمقابلےمیں بہت مہنگاہے۔
اسدعمر نے کہا کہ دنیامیں معیشتیں سکڑنےسےاشیائےضروریہ کی ترسیل کانظام متاثرہوا ، بھارت اورپاکستان میں انڈوں کی قیمت میں بہت کم فرق ہے ، عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت میں48فیصداضافہ ہوا ، پاکستان میں خوردنی تیل کی قیمت میں38فیصداضافہ ہوا ، چینی کی قیمتوں میں عالمی سطح پر53فیصداضافہ ہوا ، پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں صرف15فیصداضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پریوریاکی قیمت میں66فیصداضافہ ہوا ، پاکستان میں یوریاکی قیمت میں صرف28فیصداضافہ ہوا ، گیس،ایل این جی قیمتوں میں135فیصداضافہ ہوا ، ڈومیسٹک گیس کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی ، پاکستان میں ایل این جی کی قیمتوں میں64فیصداضافہ ہوا ، پاکستان میں گیس کی قیمتوں میں 16فیصداضافہ ہوا ، ماہرین غورکررہےہیں عالمی سطح پرقیمتیں کب معمول پرآئیں گی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ دنیانےہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کوسراہا ، ہم نےضروری صنعتوں کوسب سےپہلےکھولا ، کوروناکےباعث دنیامیں چیزوں کی قیمتیں نیچےآئیں ، عالمی سطح پرچیزوں کی طلب میں کمی پیداہوئی ، کوروناکےآغازپردنیاایک دم سےبندہوگئی تھی ، اعتراف کرتےہیں ملک بھرمیں مہنگائی ہے ، مہنگائی کاذکرپوری دنیامیں ہورہاہے ، کوئی شک نہیں دنیامیں غیرمعمولی صورتحال پیداہوئی ہے ، اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں تیزی سےاضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News