ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کے بینک اکاؤنٹس کو فریز کرنے کا قانون غیر موثر قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں کہا گیا کہ کسی ٹیکس گزار کے بینک اکاؤنٹ کو دو شرائط کے بغیر فریز نہیں کیا جاسکتا، اکاؤنٹ فریز کرنے سے 24 گھنٹے پہلے کمپنی کے سی ای او کو اطلاع دینا ہوگی۔
دستاویزات کے مطابق ایف بی آر کے چیئرمین کی منظوری بھی لازمی قرار دے دی گئی، ایف بی آر نے اس سے قبل ٹیکس ڈیفالٹرز کے بینک اکاؤنٹ فریز کرنے کا حکم جاری کیا تھا، اب یہ حکم نامہ واپس لے لیا گیا ہے، اس ضمن میں ایف بی آر نے ٹیکس کمشنرز کو مراسلہ بھجوادیا، ٹیکس کمشنرز کو نئے قانون پر عملدرآمد کی ہدایات بھی دیدی گئیں۔
واضح رہے کہ ٹیکس گزاروں کے بینک اکاؤنٹ کو ڈیفالٹ کی بنیاد پر اٹیچ کرنے کی منظوری دو سال قبل دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News