Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن کے مو قع پرجاری کردہ پیغام میں کہا ہےکہ پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، بچوں کوصحت مند مستقبل دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لا ئے جارہے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ انسداد پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ انتظامیہ کوبھی متحرک کیا ہے، انسداد پولیو اقدامات کی خود مانیٹرنگ کررہاہوں ، والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ پولیو کے خلاف جنگ قوم کے نو نہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے، پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم آج پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر