Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروباری قرضہ جات کی فراہمی جاری ہے، گورنر سندھ

Now Reading:

کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروباری قرضہ جات کی فراہمی جاری ہے، گورنر سندھ
،عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروباری قرضہ جات کی فراہمی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے نوجوانوں میں 21 ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ہے، بینکوں کی جانب سے اسکروٹنی اور رقم کی فراہمی کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے نوجوانوں میں 2 ہفتوں میں مزید 2 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کر دئیے، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 33 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ نوجوان کیسے اپنے ذاتی کاروبار کا خواب پورا کر رہے ہیں؟

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کامیاب جوان کی کامیاب کہانی بتائی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی رہائشی خاتون مہوش وجاہت نے چند دنوں میں اپنے ہنر کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا بیوٹی سیلون کا کام سیکھا لیکن کاروبار کے آغاز کیلئے سرمایہ کاری نہیں تھی، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرض کیلئے اپلائی کیا تو چند دنوں میں مطلوبہ رقم مل گئی، اب ان کا اپنا کاروبار ہے جسے وہ اپنی مرضی کے مطابق وسعت دے رہی ہیں، مہوش وجاہت نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے میرے خوابوں کی تعبیر ہوئی، وزیر اعظم عمران خان اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام کی شکرگزار ہوں۔

Advertisement

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو نیشنل جاب مارکیٹ میں شامل کرنا حکومت کی پہلی ترجیح  ہے، نوجوانوں کو کامیاب دیکھنا وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل ہے، آہستہ آہستہ تکنیکی رکاوٹیں ختم کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں، تمام نوجوانوں کی وسائل کی یکساں اور میرٹ پر فراہمی ممکن بنائیں گے، نوجوانوں کا بزنس پلان جتنا موثر اور واضح ہوگا، اتنا جلد قرض ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر