Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس کائنات میں پہلی استاد ماں ہے ، سردار شاہ

Now Reading:

اس کائنات میں پہلی استاد ماں ہے ، سردار شاہ
سردار شاہ

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ اس کائنات میں پہلی استاد ماں ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن اساتذہ کی اہمیت کا دن ہے ، دنیا کی  رونقیں اساتذہ کے دم سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن استادوں کو اونر کرنے کا دن ہے ، آج بھی سوا دو کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں ، پبلک سیکٹر میں انفراسٹرکچر کس قابل ہے ، مجھے علم ہے ، سندھ میں پروفائلنگ کرینگے کہ کتنے سندھ میں رجسٹرڈ اسکول ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ 30 لاکھ بچے پرائیوٹ اسکولز میں زیر تعلیم ہیں ، ہمیں غریب مزدور کے بچوں کی بھی تعلیم کے لیے کچھ کرنا ہے ، استادوں کی تنخواہوں کے بارے میں بھی سوچنا ہے۔

Advertisement

سردار شاہ نے کہا ہے کہ میں پرائیوٹ اور پبلک سیکٹر کو ملا کر چلنے کا قائل ہوں ، میں پرائیوٹ اسکولوں کے  خلاف نہیں ہوں ، نوشھروفیروز کی بچی نے اپنے خرچ سے اسکول چلایا ہے ، قابل ستائش ہے ، میں اسکو خود دیکھوں گا اور عمارت کے حوالے سے معلومات لونگا۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیے ہمہ وقت جدوجہد کی ضرورت ہے ، یہ دو چیزیں نہ ہوں تو خان صاحب والی تبدیلی آتی ہے جس میں ڈالر ہاتھ میں ہی نہیں آتا۔

 صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پیسے  خرچ کرنے کے لیے تیار رہتی ہے۔

اس سے قبل وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے ، میں پہلے بھی وزیر تعلیم رہ چکا ہوں ، مجھے چیلنجز کا اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مجھے معاشرے میں نچلی سطح کے بچوں میں تعلیم کی پیاس کا بھی اندازہ ہے ، ان سب کے درمیان ہمیں اپنا راستہ بنانا ہے ، فائیو اسٹار ہوٹل میں بیٹھ کر ہم لنچ کر کے دیہاتوں کے بچوں کی حالت زار کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا تھا کہ 15 فیصد لڑکیاں دیہاتوں میں اسکول نہیں جاتیں ، ہمارے بچے پرائیویٹ شاندار اسکولوں میں پڑھتے ہیں اور ہم دیہاتوں کے بچوں سے پروگرام کرتے ہیں ، ہمیں صرف رجسٹرڈ اسکولوں کا اندازہ ہے ، میں 60 لاکھ بچوں کے اسکول سے باہر رہنے سے ایگری نہیں کرتا۔

Advertisement

سردار شاہ نے کہا تھا کہ ہم ڈونرز کو تصویریں دکھاتے ہیں اور پیسے لیتے ہیں ، لیکن ہمیں خود کو دیکھنا ہے کہ ہم کہاں ہیں ، ہم کیا کررہے ہیں ، ہمیں مکمل کمٹمنٹ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے اتنے ڈالرز دیے لیکن بچے اب تک اسکول کے باہر ہیں ، اسکول ٹوٹے ہوئے ہیں، ٹیچرز نہیں ہیں ، ہم نے خود اپنے استادوں کا معیار گرایا ہے ، 7 لاکھ بچوں کے لیے اسکولول کو فرنیچر پہلے مرحلے میں دیا جائے گا ، اگلے سال تک 15 لاکھ بچوں کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔

سردار شاہ نے کہا تھا کہ دیگر صوبوں میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد زیادہ ہے ، لیکن رینکنگ میں ہمیں اگے رکھا جاتا ہے ، میں نہیں مانتا کہ 60 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں ، میں اس پر بات کرنے کے لیے تیار ہوں ، پرائیویٹ اسکول کے بچوں کو انگریزی کے علاوہ کچھ نہیں آتا ، سائنس کیمسٹری کے بارے میں کچھ نہیں معلوم۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا تھا کہ بچوں کے دماغ میں سوال نہیں، جو سوال نہیں پوچھتا تو اسے کچھ نہیں آتا ، بچوں کے ہاتھوں میں بس موبائل فون دے دیتے ہیں ، 17 سال کی عمر کے طلباء سے ہم ویکسینیشن کا آغاز کررہے ہیں ، جب تک والدین کی جانب سے اجازت نامہ نہیں جاتا تب تک 12 سال کی عمر تک کے طلباء کا آغاز کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر