Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہراہوں راستوں کو بلاک کرنے اور احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

شاہراہوں راستوں کو بلاک کرنے اور احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شاہراہوں رستوں کو بلاک کرنے احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کراچی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے روڈ بلاک کرنے اور احتجاج کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام اور وزیراعلیٰ سندھ اور ایپکس کمیٹی کے میمبران کو یاد دہانی کروانا چاہتی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فروری میں وزیراعلیٰ سندھ نے جو ایپکس کمیٹی کے سربراہ ہیں انہوں نے ایک فیصلہ کیا تھا، فیصلہ ہوا تھا کہ شاہراہوں رستوں کو بلاک کرنے اور احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر کوئی احتجاج، دھرنا یا روڈ بند کرے گا تو اس کے خلاف کیسز بنائے جائیں گے، لگتا ہے یہ قانون صرف میرے لیے ہی بنایا گیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ ایک تھانہ جو واقع ہی سپرہائی وے پر ہے وہاں پر ہم نے احتجاج کیا تو مقدمہ درج کردیا گیا، وزیراعلیٰ صاحب آج سے کچھ ہفتے قبل آپ کی حکمران جماعت نے حیدرآباد میں نیشنل ہائی وے کو 5 گھنٹے بلاک رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے سربراہ وزیراعلیٰ کی پارٹی نے روڈ بلاک کیا اور کوئی مقدمہ نہیں بنا، آج بھی پیپلزپارٹی نے اعلان کیا ہے کراچی میں مین روڈ راستے شاہراہیں بند کریں گے، اب وزیراعلیٰ صاحب آُپ کا نوٹیفکیشن کہاں گیا آپ کے اندر تھوڑی سی اخلاقیات باقی ہے؟

Advertisement

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم انتظار کررہے ہیں ایپکس کمیٹی کے فیصلے کا کہ وہ کب ان پر کیس داخل کررہے ہیں، ایسا نہیں ہوگا کہ پی پی سرکاری جماعت ہو اور اس پر قانون لاگو نہیں ہو۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہماری آج سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس ہے اس میں بھی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، ایپکس کمیٹی کے دیگر میمبران دیکھیں کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، سندھ میں ریاست زردار جس طرح دوسروں پر کیسز درج کرتے ہیں ان پر بھی کیسز درج ہونے چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

بچوں کے لنچ باکس میں کیسی غذائیں رکھنی چاہئیں؟ والدین ہوشیار ہوجائیں

Now Reading:

بچوں کے لنچ باکس میں کیسی غذائیں رکھنی چاہئیں؟ والدین ہوشیار ہوجائیں

بچوں کی صحت مند نشونما کے لئے بہتر خوراک کا انتخاب بہت ضروری ہے، والدین کو س بات کا خیال رکھنا چاہئیے۔

والدین کو بچوں کے کھانوں پر خصوصی توجہ ہونی چاہئیے اور اسکول جاتے بچوں کے لئے بھی لنچ باکس میں اچھی غذاؤں کا انتخاب کرنا چاہئیے ۔

عموماً اسکول میں فروخت ہونے والی اشیاؤں کی طرف بچے زیادہ راغب ہوتے ہیں، والدین کو اس جانب بھی دھیان دینا ہوگا۔

ایک طبی رپورٹ کے مطابق بچے اپنی روزانہ کی کیلوریز کا 35 سے 40 فیصد اسکول کے وقت میں کھاتے ہیں اس دوران یہ دیکھنا لازمی ہے کیلوریز صحت مند ہیں یا نہیں۔

والدین اسکولوں کی انتظامیہ کے ساتھ صرف بچوں کے امتحان میں نمبروں کے حوالے سے ہی رابطے میں نہ رہیں بلکہ یہ بھی معلوم کریں کہ بچے غیرمعیاری اشیاء تو نہیں کھا رہے۔

Advertisement

بچوں کی صحت حساس ہوتی ہے اس لئے تھوڑی سی غلط چیز بھی مسائل باعث بن سکتی ہے خصوصاً ایک ایسے وقت میں جب ہر طرف وباء کا خوف پھیلا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچوں کے ٹفن یا لنچ باکس میں چیزیں کم میٹھی ہوں، کم چکنائی دودھ کی مصنوعات، پھل، سبزیاں، صحت مند نمکین اشیاء جیسے خشک میوہ جات وغیرہ شامل ہوں۔

اس کے علاوہ اساتذہ بھی بچوں کی روزمرہ خوراک کے حوالے سے بات کریں، جنک، فاسٹ فوڈ یا میٹھی چیزیں کبھی کبھی ہی کھائی جائیں تو بہتر ہے، روزانہ ان کا استعمال صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔