Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈورا پیپرز سیل کا سربراہ وزیر اعظم کا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، منظور وسان

Now Reading:

پنڈورا پیپرز سیل کا سربراہ وزیر اعظم کا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، منظور وسان
منظور وسان

پنڈورا پیپرز کے معاملے پر پی پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا ہےکہ پنڈورا پیپرز سیل کا سربراہ وزیر اعظم کا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی رہنما اورسندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جن کی کمپنیاں نکلی ہے اس کو کمیٹی میں بلایا جائے گا اور کلین چٹ دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ لیکس ختم نہیں ہوئیں اس کے بعد ایک اور سوئزرلینڈ لیک بھی آئے گی، اس حکومت کا کام ہےعوام کو الجھائے رکھو۔

 واضح رہےکہ اس حوالے سے گزشتہ روز پی پی پی رہنما اورسندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنڈورا پیپرز عمران حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

منظور وسان نے ایک اور پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ پنڈورا پیپرز جیسے مزید پنڈورا باکس کھلیں گے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پی پی پی رہنما اورسندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ شرجیل میمن کا پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر کارروائی کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ 5 سال پہلے پیش گوئی کی تھی کہ بیوروکریٹس، سول، جنرل اور سیاسی لوگوں کے احتساب کا سلسلہ چلے گا۔

منظور وسان نے کہا کہ موجودہ سسٹم ملک نہیں چلاسکتا، پنڈورا پیپرز لیکس ہونے کے بعد حکومت کی وضاحتیں آنا کچھ تو دال میں کالا ہے۔

 پی پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ ایسا نہ ہوکے نواز شریف جیسا حشر عمران خان کے ساتھ  ہو، پنڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کرے گا، اگر کرے گا بھی تو چار پانچ دن کے لیے، عمران خان پنڈورا پیپرز میں شامل اپنے وزرا کو کلین چٹ دے گا۔

واضح رہےکہ دو روز قبل انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے صحافتی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل پنڈورا پیپرز بریک کردیا۔

 پانامہ پیپرز کے بعد نئے مالیاتی اسکینڈل ‘پنڈورا پیپرز’ کی ہوشربا تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کےمطابق 700سے زائد پاکستانی بے نقاب ہوگئے ہیں جبکہ پنڈورا پیپرز میں مجموعی طور پر 200 سے زائد ممالک کی 29 ہزار سے زائد آف شور کمپنیوں کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

Advertisement
پنڈورا پیپرز میں وزیر خزانہ شوکت ترین ،مونس الہیٰ ،علیم خان اور فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں جبکہ تحقیقات میں پنجاب کے سابق وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی، خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیارعارف نقوی کی آف شورکمپنی اور پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن کی آف شور کمپنی بھی سامنے آئی۔

تحقیقات میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے جبکہ بینکاروں، کاروباری شخصیات کی آف شورکمپنیاں بھی سامنے آئیں ہیں۔

آئی سی آئی جے کے مطابق اس اسکینڈل نے دنیا بھر کی اشرافیہ کی چھپی ہوئی دولت کو بے نقاب کیا ہے۔ پنڈورا پیپرز کے نام سے پروجیکٹ میں 117 ممالک کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی آئی جے نے دو سال کی کڑی محنت کے بعد پنڈورا پیپرز تیار کیے ہیں جبکہ اس اسکینڈل کی تیاری میں 117 ملکوں کے 150 میڈیا اداروں سے وابستہ 600 سے زائد صحافیوں نے حصہ لیا۔

یہ انسانی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی صحافتی تحقیق ہے جو ایک کروڑ 19 لاکھ خفیہ دستاویزت پر مشتمل ہے۔ یہ دستاویزات 14 آف شور سروس فرمز سے حاصل کی گئی ہیں۔
صحافیوں کی اسی تنظیم نے 2016 میں پاناما پیپرز جاری کیے تھے جس میں 444 پاکستانیوں کے نام شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر