
مولانا عبد الغفور حیدری نے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے لاہور میں اہم ملاقات کی، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر مولانا فضل الرحمان کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جام کمال کی حمایت کی درخواست پر معذرت کرلی، کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے درست سمت میں ہیں۔
ترجمان کے مطابق تین سال تک جام کمال نے غیر جمہوری رویہ اپنایا، جام کمال کی حکومت کا اپوزیشن سمیت اپنے اتحادیوں سے بھی غیر مناسب رویہ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News