Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا چیئرمین نیب کو توسیع دینا چوروں کو این آر او دینے جیسا ہے ، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان کا چیئرمین نیب کو توسیع دینا چوروں کو این آر او دینے جیسا ہے ، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا چیئرمین نیب کو توسیع دینا چوروں کو این آر او دینے جیسا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا طریقہ کار آئین پاکستان میں درج ہے ، فواد چوہدری اپنے جیسے مشورے اپنے پاس ہی رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیئرمین نیب کی نوکری میں توسیع نہیں بلکہ آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس اور دوائی چوروں کو عمران صاحب کا این آر او ہے ، چیئرمین نیب کی نوکری میں توسیع دراصل چور عمران خان اور ان کے مافیا کا تحفظ ہے ، چیئرمین نیب کی نوکری میں توسیع دراصل چور عمران خان کو بلین ٹری سونامی، ہیلی کاپٹر کیس اور بی آر ٹی پشاور سے تحفظ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع دراصل مالم جبّہ، بلین ٹری سونامی، بی آر ٹی سے عمران صاحب کا اپنے لیے این آر او لینا ہے ، آئین کو توڑ کر چیئرمین نیب کو توسیع دی جا رہی ہے ، چور عمران خان اپنے چور اے ٹی ایمز اور مافیاز کو این آر او دینے کے لیے چیئرمین نیب کو توسیع دے رہے ہیں ، چیئرمین نیب کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت آئین کا تقاضا ہے، بغیر مشاورت چیئرمین نیب کی تعیناتی غیر آئینی و غیر قانونی ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ چور عمران خان اور کرائے کے جھوٹے ترجمان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشورے اپنے پاس رکھیں ، عمران صاحب اس فیصلے سے آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس اور دوائی چور دوستوں کو این آر او دے رہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی امکان
وزارتِ نجکاری نے پی آئی اے کی نجکاری کو پیچیدہ قرار دیدیا
ہمارے بچوں کو اٹھاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں، شیخ رشید کا طنز
جیل میں بیٹھا شخص وزیراعظم پر جھوٹے الزام لگارہا ہے، عظمیٰ بخاری
63 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 819 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے 
آئی ایم ایف اہداف کی خلاف ورزی؛ پاور سیکٹر کے قرض میں 150 ارب کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر