Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے ڈیلرز مارجن بڑھانے کا وعدہ کیا مگر پورا نہ ہوا، صدر پیٹرولیم ڈیلرز

Now Reading:

حکومت نے ڈیلرز مارجن بڑھانے کا وعدہ کیا مگر پورا نہ ہوا، صدر پیٹرولیم ڈیلرز

صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیلرز مارجن بڑھانے کا وعدہ کیا مگر پورا نہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے ہماری کوشش ہے کہ ڈیلرز مارجن بڑھایا جائے، حکومت نے ڈیلرز مارجن بڑھانے کا وعدہ کیا مگر پورا نہ ہوا، ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اخراجات میں تین گنا اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں مارجن میں اضافہ ضروری ہے۔

عبد السمیع خان نے کہا کہ اگر اضافہ نہ کیا گیا 5 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، ڈیلرز مارجن کی کم از کم قیمت کو 6 فیصد مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، گزشتہ روز حماد اظہر نے ایک خط لکھا اور ہمیں مزاکرات کی دعوت دی، چار پانچ ماہ سے ہم نے ان کے سامنے مطالبات رکھے کوئی شنوائی نہ ہوئی، وعدے یقین دہانیاں ہی کروائی جاتی ہیں عملدرآمد نہیں ہوتا، اگر پیٹرولیم ڈویژن اعلان کرے تو ہم مزاکرات کا سوچ سکتے ہیں، اس قلیل منافع پر ہم کاروبار کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اب خاموش نہیں رہنا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں ہمارا مارجن بھی کم ہوگا، حکومت ٹیکسز اور لیوی میں عوام کو سہولت دے سکتی ہے،  حکومت اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو متعلقہ لوگ ہمارے ساتھ بٹھائے، پٹرولیم کی قیمتیں کم ہونے پر مارجن خود بخود کم ہوجائے گا۔

صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ یقین دہانی کرواتے ہیں قیمت کم ہونے پر بھی 6 فیصد مارجن پر قائم رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر