Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم اعلانات پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

ہم اعلانات پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم اعلانات اور دعووں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نئی سڑک کا افتتاح کرنے پورٹ قاسم چورنگی کا دورہ کیا، ایم سی کے ایم سی افضل زیدی، پی ڈی ٹرمینل عمران صدیقی، شبہہ الحسن، ایس ایس پی ملیر عرفان بھادر بھی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ تھے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو بریفنگ دی گئی کہ نئی سڑک نیشنل ہائے وے سے ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل تک 3 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی ہے، سڑک کی لمبائی 1.25 کلو میٹر ہے، سڑک 3 ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کی گئی ہے، چورنگی کے پاس سڑک کی چوڑائی 65 فٹ اور چوڑائی 45 سے 55 فٹ ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے آئل ٹینکرز اور زوالفقار آباد ٹرمینل پر آمدورفت میں سہولت ہوگی، سڑک کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوگی، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کیا ہے، ہم اعلانات اور دعووں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ زوالفقار آباد آیل ٹرمینل کراچی کی ہیوی ٹریفک کے لئے بنایا گیا ہے، منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کل چیف جسٹس آف پاکستان نے مجھے سپریم کورٹ بلایا تھا، مجھ سے سوال پوچھا کہ کراچی میں کیا ہورہا ہے، میں نے کوشش کی کہ ان کے سوالات کا جواب دوں، میں نے 60 روز میں جو کیا وہ بتایا، مجھے بات کرنے سے روک دیا گیا، میں بتانے کی کوشش کررہا تھا کہ کے ایم سی پاکستان کا سب سے بڑا بلدیاتی ادارہ ہے، اس ادارے میں ہیومن انٹیلیجنس پر انحصار کیا گیا، اس ادارے کی جائیداد کا کسی کو علم نہیں تھا، اس ادارے کی آمدنی کا علم نہیں تھا، میں نے پہلا کام ریکارڈ کا ڈیجیٹائیز کیا، لیز، ٹرانسفر، پراپرٹی کے کاغزات سب کو ڈیجٹائیز کیا، کے ایم سی کی جائیداد سے کتنی آمدن ہورہی ہے یہ ڈیجٹائز کیا، کے ایم سی کی 53 مارکیٹس اور 9 ہزار 1 سو دکانیں ہیں، اب ہر دکان کی تفصیل ویب سائیٹ پر موجود ہے، 11 پیٹرول پمپس کے ایم سی کے ہیں اس کی تفصیلات ویب سائیٹ پر موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر