Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیشنل ٹی ٹوئنٹی  کپ، سدرن پنجاب نے خیبر پختونخوا کو شکست دے دی

Now Reading:

نیشنل ٹی ٹوئنٹی  کپ، سدرن پنجاب نے خیبر پختونخوا کو شکست دے دی

دینیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 11 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود اے ٹی ایف سدرن پنجاب نے خیبر پختونخواکو 11 رنز سے ہرا دیا۔

خیبر پختونخوا نے ٹاس جیت کر سدرن پنجاب کو بیٹنگ کرنے دعوت دی توسدرن پنجاب نے پانچ وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔

جواب میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم 6 وکٹوں پر 182 رنز بنا سکی۔

194 رنز کے تعاقب میں خیبر پختونخوا کا آغاز اچھا نہ تھا اوپنرز محمد حارث اورعامر عظمت چھ چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے. کامران غلام اور نبی گل نے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی کامران غلام نے 33 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے جبکہ نبی گل نے 54 کی شاندار اننگز 31 گیندوں پر کھیلی جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے ،صاحبزادہ فرحان نے تین رنز بنائے آصف آفریدی 2رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ،افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیلی انہوں نے 21گیندوں پر 33 رنز ایک چوکے اور تین چھکوں کی مددسے بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

افتخار  احمد کے ساتھ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین نیاز خان نے 11رنز بنائے ۔

سدرن پنجاب کی جانب سےمحمد الیاس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سدرن پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے اوپنر طیب طاہر نے اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں تیسری نصف سنچری اسکور کی ،انہوں نے 78 رنز 48 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنائے۔

شیرون سراج نے 18،سلمان علی آغا نے 16 اعظم خا ن نے 25اور عامر یامین نے 24 رنز بنائے  جبکہ معین الدین اور یوسف بابر نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے بلترتیب 8 اور14رنز بنائے۔

خیبر پختونخوا کی جانب سے عمران خان سنئیر اور نیاز خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر