اسد قیصر
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔
اسد قیصر نے مرغز ضلع صوابی میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کیا، جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، صوبائی وزراء عثمان خان ترکئی، تیمور سلیم جھگڑا اور صوبائی رکن اسمبلی عاقب اللہ خان نے بھی شریک کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اب پاکستان آگے بڑھتے ہوئے دیکھائی دے گا، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بے شمار بحران ورثے میں ملے جس کا حکومت نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی حکومت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، افغانستان میں ایک نئی حکومت قائم ہوئی ہے جس کے ساتھ تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے رہا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اب خطے کی عوام ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن ہوگی، ہماری منڈیوں کو وسطیٰ ایشیائی ریاستوں تک رسائی ملی گی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور، میانوالی چک درہ چترال موٹر وئے کی تکمیل سے صوبے کی تقدیر بدلے گی، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، 70 سالوں میں صوابی کو اتنا فنڈ نہیں ملا جتنا اس حکومت نے دیا، میں 5 سال صوبے میں اسپیکر اور 3 سال ہوگئے وفاق میں اسپیکر ہوں یہ صوابی کی عزت ہے، آج سے پہلے صوابی کو کوئی بڑی وزارت نہیں ملی پہلی بار قومی سطح پر صوابی کو نمائندگی ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پختونوں کو پہلی بار عزت ملی ہے، کے پی کے کو وفاق میں بڑے عہدے ملے ہے، پختون قوم ترقی کا سفر طے کر رہی ہے اور پختون قوم کسی شعبے میں پیچھے نہیں رہے گی، پختونوں نے دو بار کے پی میں عمران خان کو حکومت دی اور آئندہ بھی دیں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سیاست اپنی قوم کیلئے کرتا ہوں، اپنے علاقے کیلئے کرتا ہوں، کسی بھی ٹھیکیدار سے آج تک ایک گلاس پانی بھی پیا ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا، اگر آپ لوگ مجھ سے ناراض ہوں گے کہ میں فون نہیں اٹھاتا یا ملاقات نہیں ہوتی تو آپکو میرے عہدے کا خیال کرنا ہوگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اگر ہم صوابی کو ترقی سے محروم رکھیں گے پھر ہم اہلیان صوابی کے مجرم ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News