
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو تباہ کن قرضوں میں جکڑ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تباہی سرکار تین سال کے دوران لیئے گئے قرضوں کے اعداد وشمار پارلیمنٹ میں پیش کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر منتخب وزیر خزانہ شوکت ترین کے غیر ملکی دورے کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا جائے۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ غیر منتخب لوگ قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، غیر ملکی مالیاتی اداروں کی خواہش پر پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News