Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت بلوچستان عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑےگی ، لیاقت شاہوانی

Now Reading:

حکومت بلوچستان عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑےگی ، لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑےگی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سازش کرکے آج بلوچستان حکومت گرانا چاہتی ہے ، پی ڈی ایم کے اتحادی بڑھنے کےبجائے کم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم جلسے کو یکسر مسترد کردیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سازش بے نقاب ہوچکی ہے اب ان کو منہ کی کھانا پڑے گی ، حکومت بلوچستان عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

 اس سے قبل ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ترین ریکارڈ کی گئی ہے، جولائی کے مقابلے میں 15 فیصد کیسز میں کمی رپورٹ ہوئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ صوبے میں کورونا کے صرف 8 مریض رہ گئے ہیں، ویکسی نیشن کے خلاف لوگ پروپیگنڈا کررہے ہیں، 18 سے 20 ہزار ویکسینیشن ڈوز روزانہ کی بنیاد پر لگائی جارہی ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ  زیادہ ویکسین کی وجہ سے کیسز کم ہورہے ہیں، وہ دن ضرور آئے گا جب کورونا ختم ہوجائے گا۔

لیاقت شاہوانی نے کہا تھا کہ اصلاحات کے بغیر شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پاکستان میں بہت فائدہ مند ہوگا، حیرت ہے کہ مشین کے استعمال کی مخالفت کیوں کی جارہی ہے، انتخابات پر ہمیشہ سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا تھا کہ بارکھان اور کوہلو سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارشیں ہورہی ہے، بارش کی وجہ سے بڑے نقصانات نہیں ہوئے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر