
پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں میں ریگولر کلا سزکی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے بھر کے اسکولوں میں باقاعدہ کلاسز کے حوالے سے اہم ٹوئٹ کی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہاکہ 11 اکتوبر بروز سوموار سے پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ریگولر جماعتوں کا آغاز ہو گا۔
ANNOUNCEMENT
All Public & Private Schools of Punjab to start their regular/standard calendar classes on Monday October 11th, 2021. No more staggered approach. Welcome back to the previous routine. Please follow SOPs issued by the Government.Advertisement— Murad Raas (@DrMuradPTI) October 8, 2021
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہےکہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں پر ایک دن میں 50 فیصد طلبا کو بلانے کی پابندی ختم کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا مزید کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔
اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے منعقدہ آن لائن اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے جامع اور بھرپور استعمال کے بغیر شفافیت کو یقینی بنانا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے تک محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہ ہونے کی بدولت آن لائن ویڈیو کانفرنس بھی ممکن نہیں تھی ، گزشتہ چند سالوں کے دوران محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔
مراد راس نے کہا کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کی مدد سے اب تک ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ دی جا چکی ہے ، کورونا وبا کے دوران طلبا کے تعلیمی نقصان کو کم سے کم رکھنے کے لیے آن لائن چینل تعلیم گھر کا قیام عمل میں لایا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل بنایا جس پر اب تک ہزاروں نجی اسکول اپنی رجسٹریشن با آسانی کروا چکے ہیں ، پاکستان بھر کے بچوں کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد سے انصاف اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، انصاف اکیڈمی کے قیام سے والدین کو اکیڈمی کلچر سے چھٹکارا ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News