Advertisement
Advertisement
Advertisement

رہائی کے بعد شاہ رخ خان کے بیٹے کو گھر میں نظر بند کرنے کی تیاری

Now Reading:

رہائی کے بعد شاہ رخ خان کے بیٹے کو گھر میں نظر بند کرنے کی تیاری
آریان

رہائی کے بعد شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو گھر میں نظر بند کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر آج ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے والدین شاہ رخ خان اور گوری نے بیٹے کی رہائی کے بعد انہیں گھر میں نظر بند کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آج آریان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سُنا دیا جاتا ہے اور آریان کو آرتھر روڈ جیل سے رہا کردیا جاتا ہے تو والدین کچھ ماہ آریان خان کو گھر میں ہی نظر بند کردیں گے۔

گھر میں نظر بندی کی مدت کے دوران آریان خان پر کسی بھی قسم کی پارٹی میں شرکت، دوستوں کے ساتھ لیٹ نائٹ اکٹھے ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔

Advertisement

شاہ رخ اور گوری نے آریان خان کی کمپنی پر بھی سخت نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہ ہر اس شخص سے دور رہے جو اس کے لیے معمولی سے بھی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکا نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔

وقار ذکا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی ہے۔

وقار ذکا نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی اداکار کنگ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں سر بھی لکھا ہے۔

انہوں نے شاہ رخ خان کو مشورہ دیا کہ وہ بھارت چھوڑ کر اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان آجائیں۔

وقار ذکا نے ٹوئٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مینشن کیا اور شاہ رخ خان کو یاد دلایا کہ مودی کی حکومت ان کے خاندان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کے خاندان کے ساتھ مودی حکومت کی ناانصافی کی وضاحت نہیں کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے الزام میں تقریباً ایک ماہ سے گرفتار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر