Advertisement
Advertisement
Advertisement

علماء نے ہر مشکل وقت میں ریاست کا ساتھ دیا، صدر مملکت

Now Reading:

علماء نے ہر مشکل وقت میں ریاست کا ساتھ دیا، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ علماء نے ہر مشکل وقت میں ریاست کا ساتھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اہل سنت و الجماعت کے علماء و مشائخ  اور اکابرین کے وفد نے ملاقات کی، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ، پیر نور الحق قادری کی قیادت میں وفد نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں موجودہ صورتحال کے پر امن حل اور تصفیے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، معاملے کے حل کیلئے مذاکرات اور گفت و شنید کی راہ اپنائی جائے، تشدد سے عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچ رہا ہے جس سے ملک اور دینِ اسلام کا امیج بھی متاثر ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ علماء نے موجودہ صورتحال کو پر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تعاون اور خدمات کی پیشکش کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ علماء و مشائخ نے پاکستان کے قیام، لوگوں کی رہنمائی اور دینی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کیا، علماء نے ہر مشکل وقت میں ریاست کا ساتھ دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اسلامو فوبیا کے تدارک اور حرمتِ رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے عالمی فورمز پر آواز اٹھائی اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی حضور ﷺ کی حیات طیبہ بارے میں لوگوں کو تعلیم دینے اور قوم کی اخلاقی تربیت میں مدد دے گی، اسلام امن کا دین ہے، امن، محبت ، بھائی چارے ، صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ اسلام نے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی تلقین کی، علمائے کرام موجودہ صورتحال کے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

علمائے کرام نے مختلف مسائل پر علماء و مشائخ کو اعتماد میں لینے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے کردار کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر