Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں آٹے کی قیمت کراچی سے زیادہ ہے، مراد علی شاہ

Now Reading:

لاہور میں آٹے کی قیمت کراچی سے زیادہ ہے، مراد علی شاہ
مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاہور میں آٹے کی قیمت کراچی سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہور میں کراچی سے زیادہ آٹا مہنگا ہے، سندھ حکومت ہمیشہ 15 اکتوبر کو گندم ریلیز کرتی ہے، وفاقی حکومت بیرون ملک سے گندم امپورٹ کر کے ملکی کاشکاروں کو نقصان دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یہاں اس پر بات نہ کروں تو اچھا ہے، وفاقی حکومت کے لوگوں نے کم روٹی اور چینی کھانے کی باتیں کی ہیں، میرا وزن پہلے سے کم ہوگیا ہے، سچ سچ ہوتا ہے یہ جھوٹ کے پیچھے چھپے ہیں، اپوزیشن کو جو کچھ کرنا ہے کرے، اپوزیشن جو کچھ بھی کہے میں اس جگہ پر سیاسی بات نہیں کروں گا، یہ 6 روپے سے زائد پر گندم امپورٹ کررہے ہیں، آٹے کی قیمت ان کے کنٹرول میں نہیں آئے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مارچ اور اپریل میں گندم کی کٹائی ہوتی ہے، ہم پر گزشتہ بار بھی پریشر ڈالا گیا لیکن ہم ان کے پریشر میں نہیں آئے تھے، حکومت سندھ ہر سال 15 اکتوبر یا اس کے بعد گندم ریلیز کرتی ہے، ہم 1970 سے کئی بار حکومت میں آئے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ حکومت کیسے چلتی ہے، این سی او سی کے تحت ہم کوشش کرتے ہیں کہ فیصلوں کو فالو کریں، وفاق کی کسی چیز پر ابھی کوئی بات نہیں کرسکتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر