Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبہ پنجاب گندم کی قومی پیداوار کا 76فیصد حصہ پیدا کرتا ہے، وزیر زراعت پنجاب

Now Reading:

صوبہ پنجاب گندم کی قومی پیداوار کا 76فیصد حصہ پیدا کرتا ہے، وزیر زراعت پنجاب

وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب گندم کی قومی پیداوار کا 76فیصد حصہ پیدا کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب اور فاطمہ فرٹیلائزر کے باہمی اشتراک سے زیادہ گندم آگاؤ مہم سیمینار کا ساہیوال میں انعقاد ہوا جس میں عثمان بزدار حکومت کی رواں سیزن بھی گندم کی ریکارڈ پیداوار کے لیے منصوبہ بندی مکمل کی گئی، وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

سیمینار میں ڈی جی زراعت ایکسٹینشن انجم علی بٹر، زراعت افسران ، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ امسال صوبے میں 1 کروڑ 67 لاکھ ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس سال کل پیداوار 2 کروڑ 20 لاکھ میٹرک ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، 12 ارب 59 کروڑ روپے کی لاگت سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے قومی منصوبہ پر عملدر آمد جاری ہے۔

سید حسین جہانیاں گردیزی کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب گندم کی قومی پیداوار کا 76 فیصد حصہ پیدا کرتا ہے، امسال 10 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ کے لئے گندم کے بیج پر 1200 روپے فی تھیلہ سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، جڑی بوٹی، مار زہروں اور کنگی کے تدارک کے لئے زرعی زہریں سبسڈی پر فراہم کی جا رہی ہیں، کاشتکاروں کو براہ راست سبسڈی کی فراہمی کے لئے کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے بھی کام جاری ہے، اب تک 5 لاکھ سے زائد کاشتکار کسان کارڈ کے لئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں، کسان کارڈز کے ذریعے اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، کاشتکاروں کو بینک لونز کی بھی کسان کارڈز کے ذریعے فراہمی کے لئے کام جاری ہے۔

صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کی جانب سے کسان کارڑز اور گزشتہ سال گندم پیداواری مقابلے کے ونرز میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر