Advertisement

جولائی تا ستمبر پیٹرول کی کھپت میں 14 فیصد تک اضافہ ہوا ، حماد اظہر

حماد اظہر

حماد اظہر کا ٹوئٹ

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ جولائی تا ستمبر پیٹرول کی کھپت میں 14 فیصد تک اضافہ ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی طلب 26 فیصد بڑھی ، ملک میں بجلی کی کھپت میں بھی 13 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ یہ تمام اشاریے گزشتہ سال کی نسبت بڑھتی اقتصادی سرگرمیاں ظاہر کرتے ہیں۔

 اس سے قبل وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گردشی قرضے بجلی گھروں کی کپیسٹی پیمنٹس کی وجہ سے ہیں ، چھ ہزار سے دس ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوتا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ 2013 میں 185 ارب کیپسٹی پیمنٹس تھی ، جو اب 700، 800 ارب ہوچکی ہے ، سی سی آئی سے طویل مدتی معاہدہ منظور کرلیا ہے ، اب کسی وزیر یا سیکریٹری کے آفس میں بیٹھ کر بجلی گھر لگانے کا فیصلہ نہیں ہوگا۔

حماد اظہر نے کہا تھا کہ  ہم نے بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے صنعتی پیکج متعارف کروایا ، اس سال موسم سرما کے لیے سیزنل ٹیرف متعارف کروایا ہے ، ہمیں ماضی کے مہنگے سودوں  کی وجہ سے ٹیرف بڑھانا پڑرہا ہے۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا تھا کہ یکم نومبر سے صارفین کے لیے ایک روپے دس پیسے اضافہ ہوگا ، سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی شرح 150 ارب ہر آگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے
پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف
9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائینگے، علامہ طاہر اشرفی
ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، وزیر خزانہ
Next Article
Exit mobile version