Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی معیشت کو پامال کرنے والے آج جمہوریت کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں، شہباز گِل

Now Reading:

ملکی معیشت کو پامال کرنے والے آج جمہوریت کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں، شہباز گِل
شہباز گِل

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور تشخص کو پامال کرنے والے آج ملک اور جمہوریت کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھوک و افلاس کا جاپ جپنے والوں کے دور میں گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان 106 پر تھا، کورونا کے باوجود 2021 میں پاکستان 92 نمبر پر ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت اور تشخص کو پامال کرنے والے آج ملک اور جمہوریت کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں، اپوزیشن کا رونا دھونا، دھرنے اور ریلیاں کرپشن بچاؤ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہیں، عوام نے 2018 میں نااہل لیگی ظلم سے نجات حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے نااہلوں سے نجات کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں تاریخی جدوجہد کی، ماضی میں باریاں لگا کر عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، عوام جان چکی ہے کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا عوامی نہیں زاتی ہے۔

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مہنگائی کو بنیاد بنا کر پروپیگنڈے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

Advertisement

 دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام مہنگائی کا ظلم سہنے کے بجائے پی ڈی ایم کے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سڑکوں پر نکلیں گے تو مہنگائی کا ظلم روکا جاسکتا ہے، گرتی ہوئی دیواروں کو آخری دھکا دینے کے لئے عوام گھروں سے باہر نکلیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم آج ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی، آج پنجاب کے شہروں فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، خانپور، چکوال، ملتان، بھکر، میانوالی، ساہیوال، میاں چنوں میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے شہروں نواب شاہ، دادو، ٹھٹھہ، سجوال، مٹھی، ہالہ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے، معاشرے کے تمام طبقات کو مہنگائی کے ظلم کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر