
قومی اسنوکر چیمپئین شپ میں کیوئسٹ محمد سجاد نے 147 کا بریک کرکے ڈومیسٹک ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 46 ویں قومی اسنوکر چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل میں محمد سجاد نے ذوالفقار قادر کے خلاف 147 کا بریک کھیلا۔
قومی کیوئسٹ محمد سجاد نے دوسرے فریم میں ٹیبل پر موجود تمام بال پوٹ کیں اور انہوں نے تمام ریڈ بال بلیک کے ساتھ پوٹ کیں۔
پاکستان اسنوکر کے ڈومیسٹک ایونٹ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی نے ایک فریم میں ٹیبل پر موجود تمام بال پوٹ کی ہوں۔
یاد رہے کہ اسنوکر مقابلے کے ایک فریم میں زیادہ سے زیادہ بریک 147 کا ہی کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News