Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم اپنی بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ، شہباز شریف

Now Reading:

قوم اپنی بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ، شہباز شریف
شہباز شریف

وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم اپنی بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگانے اور پاکستانی حدود سے مار بھگانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ہوشیاری اور ارض پاک کی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہونے کی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی آرمی، فضائیہ اور بحریہ نے ارض وطن کے تحفظ کے لیے ہمیشہ شجاعت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ، قوم اپنی بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ غیر معمولی صلاحیت اور پیشہ ورانہ تیاری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور عملے کے لیےانعام اور اعزازات کا اعلان کیا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاک بحریہ نے ایک بار پھر بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیاہے۔

پاک  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی آبدوز نے 16 اکتوبر کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی عزائم ناکام بنادئیے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ سیکیورٹی حالات میں پاک بحریہ ملکی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی نیول سب میرین کو پاک بحریہ کے لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ نے پاکستانی حدود سے بہت پہلے ہی دیکھ لیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ نے ہندوستانی آبدوز کا سراغ لگایا اور یہ تیسری مرتبہ ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کا سراغ لگایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر