
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات تسلی بخش ہیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اچانک بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعمر بھی موقع پر پہنچ گئے، وزیر صحت نے ہسپتال کے ڈینگی وارڈ کا دورہ کر کے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈینگی کے شکار مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، مریضوں نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے طبی سہولیات کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔
وی سی پروفیسر ڈاکٹر عمر نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے دستیاب کی گیئں طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹوہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات تسلی بخش ہیں، راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے اس وقت 204 مریض زیرِ علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کردیا گیا ہے، راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے پر وی سی و دیگر انتظامیہ کو شاباش دیتی ہوں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ گزشتہ شب لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے بستروں میں اضافہ کردیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کر کے ڈینگی کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News