Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت ملازمین کو بہترین رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر کار بند ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

حکومت ملازمین کو بہترین رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر کار بند ہے، وزیر اعظم
میاواکی فاریسٹ

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پبلک سیکٹر ملازمین کو بہترین رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر کار بند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کو ایک سمارٹ اور موثر تنظیم میں تبدیل کیا جارہا ہے، حکومت پبلک سیکٹر ملازمین کو بہترین رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر کار بند ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکومت کے تمام ہاؤسنگ یونٹس کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ نئے عمودی ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کے لیے ضروری قوانین کو جلد از جلد نافذ کیا جائے۔

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے بہترین معیار کے رہائشی یونٹس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔

اجلاس میں وزیر ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ مسز تاشفین صفدر نے شرکت کی۔

Advertisement

چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر (ر) اور متعلقہ سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر