
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ کم ہو گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ کورونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
Based on the reduced level of disease spread and the launch of the school vaccination program, it has been decided in today’s NCOC meeting to allow all educational institutions to start normal classes from Monday the 11th of October.
Advertisement— Asad Umar (@Asad_Umar) October 7, 2021
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کراچی سرکلرریلوے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کےسی آرمیں غیرملکی سرمایہ کاربھی دلچسپی لےرہےہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ کےفورمنصوبہ ایک دہائی سےتعطل کاشکارتھا ، کے فور منصوبہ14 اگست 2023 تک مکمل کرلیا جائے گا ، کراچی کی ترقی کیلئے5بڑےمنصوبوں پرپیشرفت ہورہی ہے ، اختلافات کےباوجودکراچی کی ترقی کیلئےوفاق اورسندھ نےملکرفیصلےکیے۔
اسدعمر نے کہا تھا کہ دہائیوں سےالتواءمنصوبےحقیقت بنتےنظرآرہےہیں ، کراچی میں بارش کےدوران کئی علاقےڈوب جاتےہیں ، 3بڑےنالوں سے11لاکھ ٹن کچرانکالاگیا ، کراچی میں 54کلومیٹرسڑکیں تعمیرکررہےہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا تھا کہ وزیراعظم نومبرمیں گرین لائن پروجیکٹ کابھی افتتاح کرینگے ، وزیراعظم نےکراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری 2020میں دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News