Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف حکومت نے کھیلوں کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے، ترجمان پنجاب حکومت

Now Reading:

تحریک انصاف حکومت نے کھیلوں کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے، ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے کھیلوں کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی سے ملاقات کی ہے، محکمہ اسپورٹس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت کے لئے اسپورٹس منصوبہ جات اور کیلنڈر پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر کھیل پنجاب نے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کو اسپورٹس ڈویلمپنٹ اور منصوبوں پر آگاہ کیا، سیکرٹری اسپورٹس فواد ہاشم اور ڈی جی اسپورٹس عدنان ارشد اولکھ نے بریفنگ دی، اسپورٹس منصوبوں اور ایونٹس کی میڈیا سٹریٹیجی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ محکمہ اسپورٹس کے منصوبوں کے لئے بھرپور آگاہی مہم  شروع کی جائے گی، تمام پلیٹ فارمز پر کھیل اور کھلاڑیوں کی ترویج کی جائی گی۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے کھیلوں کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے، پنجاب کے کھلاڑی بین اقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کررہے ہیں، پنجاب حکومت کھیلوں کی ترقی کا کام جاری رکھے گی۔

Advertisement

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے میں انقلابی کام کئے گئے ہیں، دہائیوں سے التوا کے شکار منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے، لاہور میں انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس پر تعمیراتی کام 29 برس بعد شروع ہوچکا ہے۔

وزیر کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی 38 تحصیلوں میں ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس زیرِ تکمیل ہیں، صوبے میں 105 سے زائد سافٹ گراؤنڈ مکمل کرلئے گئے ہیں، پنجاب میں جیلوں اور پارکس میں 40 جم بھی قائم کئے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر