
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 9 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 580 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 181 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 671 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 160 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 765 ہوگئی ہے، پشاور میں کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد پشاورمیں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2649 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 88 افراد متاثر ہوئے ہیں، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 63 ہزار39 ہوگئی ہے، صوبے میں ایک دن میں 10 ہزار 243 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق مردان میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد، بنوں میں 15 افراد اور لوہر چترال میں 10 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News