Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں لوگوں کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے ، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

پاکستان میں لوگوں کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے ، فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر سیاسی اور معاشی لحاظ سے آزادی اظہار رائے کو دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس کانسیپٹ سے نفرت ہے میرا جسم میری مرضی ، ہمارے ملک کے خلاف بہت سی سازشیں ہیں ، ہمیں اپنا سوفٹ ویئر چینج کرنا پڑے گا ، وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی سوچوں کو بدلنا ہوگا ، ہر انسان قانون کا پابند ہوتا ہے ، لاقانونیت کا تصور کہیں بھی نہیں ہے۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کل بہترین بیسٹ آف تھری کرکٹ ٹاکرا ہوگا ، یہ حکومت بمقابلہ اپوزیشن میچ ہوگا ، نون لیگ کو نواز شریف کے جانے کا غم ہے ، اسی طرح نون لیگ کے میچز میں حصہ نہ لینے کا مجھے دکھ ہے۔

اس سے قبل سابق حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے سیدعلی حیدر گیلانی کے ہمراہ حکومت اپوزیشن کرکٹ میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سب مل کر پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کےلیے اپنی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے سے ہم بتانا چاہتے ہیں کہ غریب ہو یا امیر ، جوان ہو یا بوڑھا ، پارلیمنٹرین ہوں یا عام آدمی کھیلوں اور خصوصاً کرکٹ کے حوالے سے پرجوش ہیں ، اگر کوئی ملک یا ٹیم سمجھتے ہیں کہ ان کے کرکٹ نہ کھیلنے سے پاکستان کا امیج خراب ہو گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ ٹرافیاں ، کٹیں اور ٹوپیاں تیار ہیں اور میدان سجنا شروع ہو چکا ہے ، ہم کچھ اسپورٹس اور شوبز  کی شخصیات کو بھی یہاں بلا رہے ہیں ، تمام ممبران اسمبلی خواہ وہ ن لیگ کے ہوں ، پی پی یا کسی بھی جماعت کے اپنے اہل خانہ سمیت یہاں آئیں۔

سابق حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ ہم سیاست کی طرح اپوزیشن کو میچ میں بھی ہرائیں گے ، حالانکہ یہ ہم سے اچھے کھلاڑی ہیں اور روز کھیلتے ہیں مگر پھر بھی ہم ان کو ہرائیں گے ، ٹورنامنٹ کا افتتاح اسپیکر پنجاب اسمبلی جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر