بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے میٹرک سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ حافظ محمد قاسم نے کمپیوٹر سسٹم پر بٹن دبا کر نتائج کا اعلان کیا ،میڑک امتحانات 29 جولائی کو ہونےتھے جو کورونا کی وجہ سے ملتوی ہو گئے تھے، امتحانات میں ایک لاکھ 33 ہزار 6سو 91 بچوں نے داخلہ بھجوایا تھا۔
چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ حافظ محمد قاسم کا کہنا ہے کہ امتحانات میں ایک لاکھ 30 ہزار 3سو 10 بچوں نے شرکت کی جبکہ ایک لاکھ 29 ہزار 4سو 55 طلبا و طالبات پاس ہوئے ہیں۔
چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم کا کہنا ہے کہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 99.34 فیصد رہا،سائنس سبجیکٹ میں 49ہزار 4 سو 41 لڑکوں نے حصہ لیا جس میں کامیابی کا تناسب 99.66 فیصد رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ایک بھی بچہ فیل نہیں ہوا سب بچوں کو پاس کیا گیا ہے، صرف وہی طلباء و طالبات فیل ہوئے جنہوں نے امتحان میں حصہ نہیں لیا ۔
حافظ محمد قاسم کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ طور پر 35 ہزار 99 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، پرائیویٹ طلبہ و طالبات میں 34 ہزار 5 سو 67 پاس ہوئے جس میں کامیابی کا تناسب 98.48 فیصد رہا ۔
چیئرمین بورڈحافظ محمد قاسم کا مزید کہنا تھاکہ36 ہزار 8 سو 90 طلبا و طالبات نے اے پلس گریڈ حاصل کیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News