Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کو الوداع، ثمینہ پیرزادہ

Now Reading:

کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کو الوداع، ثمینہ پیرزادہ
ثمینہ پیرزادہ

کامیڈی کنگ عمرشریف کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے کہاکہ کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کو الوداع۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں لانے اور دلوں کو خوشیوں سے بھرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔

ثمینہ پیرزادہ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ آپ ایک لیجنڈ تھے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ آپ کو جانتے ہیں۔

واضح رہےکہ لیجنڈ اداکار، کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف گزشتہ روز جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا چار روز تک علاج کیا گیا لیکن ناساز طبیعت کے باعث ان کا اسپتال میں ہی انتقال ہو گیا۔

Advertisement

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

دوسری جانب لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں۔

جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ عمر شریف خالق حقیقی سے جا ملے، ساتھ ہی انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر