
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں 1395 ارب روپے ریونیو حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر اشفاق احمد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف حکام ایف بی آر کے محصولات سے مطمئن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف حکام کو رواں مالی سال کے ریونیو اہداف پر بریفنگ دی ہے ، آئی ایم ایف حکام کو بتایا کہ محصولات ٹارگٹ سرپلس ہے ، رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں 1395 ارب روپے ریونیو حاصل کیا ، مقرر کردہ ہدف سے 186ارب روپے زائد ریونیو اکٹھا کیا۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ مذاکرات ابھی مزید چلیں گے ، رواں مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا جائے گا ، آئی ایم ایف حکام کو ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکسز پر بھی بریفنگ دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News