Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں برس12 ربیع الاول کی تقریب تاریخی ہوگی، وزیرِ اعظم

Now Reading:

رواں برس12 ربیع الاول کی تقریب تاریخی ہوگی، وزیرِ اعظم
وزیر اعظم

 وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رواں برس 12 ربیع الاول کی تقریب تاریخی ہوگی۔

تفصیلات  کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت رحمتہ اللعالمین اتھارٹی پر پیش رفت اور 12 ربیع الاول کی تیاریوں پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں میں وزیرِ اعظم کو عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا جبکہ وزیرِ اعظم کو رحمتہ اللعالمین اسکالرشپ کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسکالر شپ حضور ﷺ کی حیات اور سیرت پر تحقیق کرنے والے طلباء اور طالبات کیلئے مختص کیا گیا ہے، رحمتہ اللعالمین اسکالر شپ طلباء و طا لبات کو نیڈ بیس اور میرٹ بیس پر دیا جائے گا۔

 عمران خان نے کہا کہ12 ربیع الاول کی تقریب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی.، رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کے ذریعے پوری دنیا کو آپ ﷺ کی سیرت کی آگاہی دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اتھارٹی کے ذریعے حضور پاکﷺ کی سیرت کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر توجہ دی جائے گی جبکہ اتھارٹی کے ذریعے نوجوان نسل کو بھی  مسلمانوں کی تاریخ اور اسلامی انقلاب کے پہلوؤں سے روشناس کرایا جائے گا۔

Advertisement

اجلاس میں وفاقی وزراء فواد احمد چوہدری، پیر نور الحق قادری، شفقت محمود، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، ڈاکٹر ارسلان خالد اور سینیٹر فیصل جاوید نے  شرکت کی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی اور اہم قومی معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا ۔

وزیراعظم نے اجلاس میں ارکان کے مسائل بھی سنے اور ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی تھی۔

اس مو قع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ تمام معاملات حل ہو چکے ہیں ، حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلطی فہمی نہیں ہے،عسکری قیادت سے تعلقات مجھ سے بہتر کسی کے نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعینانی پر تکنیکی خامی دور کر دی گئی ہے۔ تعیناتی پر ہونے والی قیاص آرائیاں درست نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر