Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف کو دنیا بھر میں شائقین کی ایک بڑی تعداد یاد کرے گی، مہوش حیات

Now Reading:

عمر شریف کو دنیا بھر میں شائقین کی ایک بڑی تعداد یاد کرے گی، مہوش حیات

کامیڈی کنگ عمرشریف کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے پاکستان کی صف اول کی اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے کہا کہ عمر شریف صاحب،ان تمام مسکراہٹوں اور خوشی کے لیے آپ کا شکریہ جو آپ ہماری زندگیوں میں لائے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ورسٹائل اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ عمر شریف کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

مہوش حیات نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ قوم ایک اور عظیم لیجنڈ، کامیڈی کے بادشاہ کے انتقال پر سوگوار ہے۔ عمر شریف کو دنیا بھر میں شائقین کی ایک بڑی تعداد یاد کرے گی۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ عمر شریف صاحب، ان تمام مسکراہٹوں اور خوشی کے لیے آپ کا شکریہ جو آپ ہماری زندگیوں میں لائے۔

مہوش حیات نے عمر شریف کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی آپ کی جگہ نہیں لے سکتا۔

واضح رہےکہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین  عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 اداکارہ صبا قمر نے اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بالآخر  ہم سب کو اللہ کے پاس جانا ہے، لیکن عمر شریف صاحب کی موت  کا سن کر بہت افسوس ہوا ہے۔

Advertisement

 

یاد رہے کہ جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ عمر شریف خالق حقیقی سے جا ملے، ساتھ ہی انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر