پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہےکہ اگلے الیکشن سے پہلے ہی پی پی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صاحب غلامی کا چشمہ اتاریں گے تو انہیں ہر جگہ عمران خان ہی نظر آئیں گے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہےکہ کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنے کی بجائے مراد علی شاہ اپنے چیئرمین کے خلاف انکوائری کرائیں، اگلے الیکشن سے پہلے ہی پی پی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ سوٹ بوٹ پہننے سے مراد علی شاہ کی کرپشن چھپ نہیں سکتی، وزیراعظم عمران خان نے آف شور کمپنیز پر تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ حکومت جعلی اکاؤنٹس، آراو پلانٹس اور9800 ارب کا حساب دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے ہمیشہ سندھ اسمبلی کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا ہے، پی پی کے لوگ اپنے حلقوں میں نہیں جاسکیں گے، عوامی حمایت سے پی پی کا باقی تین صوبوں کی طرح سندھ سے بھی صفایا ہوگا۔
واضح رہےکہ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جو پیمانے دوسروں کیلئے رکھتے ہیں وہی اپنے لیے بھی رکھیں ، جن وزرا کےنام پینڈورا پیپرز میں آئے ان کواستعفیٰ دینا چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ 2016 میں کہہ دیا تھا جس کے آف شور اکاؤنٹس ہیں وہ چور ہیں، قانون سازی لوگوں کی بھلائی کیلئے کریں، اپنی مرضی کےقانون آرڈیننس کےذریعے لاتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ الیکشن وقت پرہوں، الیکشن میں عوام حساب لیں گے ، پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں کہیں نظر نہیں آرہی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مہنگائی کرکے کہتے ہیں پوری دنیا میں ہورہی ہے، کہتے ہیں دنیا میں 100 فیصد ہوئی ہم نے 40 فیصد مہنگائی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ قانون سازی اسمبلیوں سے کروائیں ،سب سے محترم ادارہ پارلیمنٹ ہے، بائی پاس نہیں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
