اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کو قرضوں میں ڈوبا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہیباز شریف نے خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال کی عوام کے استقبال نے الیکشن سے پہلے ہی جیت کی نوید سنا دی، تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہے، کارکن حوصلہ رکھیں، حکومت ن لیگ کو لگاتار انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، بے روزگاری بہت زیادہ ہوگی، حکومت نے پاکستان کو قرضوں میں ڈوبا دیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ کارکن دعا کریں اللہ پاک اس ملک پر رحم کرے، مسلم لیگ ن ہی خوشحالی لائے گی، نشااللہ 2018 والا پاکستان واپس بنائیں گے، ہمارے دور میں ترقیاتی منصوبے بنائے گئے یہ ان کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کی عدالت نے بتایا کہ عمران نیازی نے میاں صاحبان پر بے بنیاد الزام لگایا ہے، یہ حکومت نہیں عذاب ہے اور دوبارہ مسلم لیگ کی حکومت آئے گی۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے ایم این اے محمد خان ڈاہا کے چچا کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News