Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کا پی ڈی ایم رہنماؤں کو نیا مشورہ

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کا پی ڈی ایم رہنماؤں کو نیا مشورہ
مولانا فضل الرحمان

 مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے سامنے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پیش کی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کی بجائےعام انتخابات کی طرف جانا چاہیئے۔

مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ، محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آفتاب شیر پاؤ اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے قائدین سے بھی رابطہ کرکے  بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پیش کی۔

Advertisement

واضح رہےکہ پی ڈی ایم نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ووٹ دے گی یا نہیں؟ اس حوالے سے بھی گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کا بیان سامنے آ یا تھا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف، بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ نے اس حوالے سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بی اے پی سے چھپ کر ووٹ لیا تھا ، ہم چھپ کر ووٹ دینے والے نہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو بھی فیصلہ ہوگا مشاور ت سے اور اعلانیہ ہوگا ، ہم نے بلوچستان کی نئی حکومت میں شامل ہونے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ جام کمال خان کے اپنے ساتھی ان کے خلاف ہوگئے تھے ، جب بی اے پی کے اپنے ارکان جام کمال کو چھوڑ چکے تھے تو ہم تو تھے ہی اپوزیشن میں، بلوچستان میں ہم نے حکومتی اتحاد میں اختلافات کا فائدہ اٹھایا۔

Advertisement

سربراہ پی ڈی ایم  نے کہاکہ بلوچستان میں ہمارے ساتھ اپوزیشن میں پی ڈی ایم کی دو جماعتیں بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ بھی ہیں، ہم پی ڈی ایم کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر