Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ایکسچنج کمپنی کیخلاف کارروائی

Now Reading:

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ایکسچنج کمپنی کیخلاف کارروائی

ایف آئی اے اسلام آباد زون نے ایکسچنج کمپنی کیخلاف کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے زون نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج / ٹرانزکشن کے کاروبار میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان تنویر احمد اور اکمل سواتی  اے اے ایکسچین کی اسٹاک ایکسچینج ٹاور اسلام آباد برانچ میں بطورِ برانچ مینیجر اور کیشیر کام کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جعلی انوائس اور رسیدات کی مدد سے لاکھوں پاکستانی کرنسی کے عوض امریکی ڈالر کی خرید و فروخت کی، ملزمان نے اے اے ایکسچینج کے کسٹمرز کا ڈیٹا اور شناختی کارڈ کا غلط استعمال کرتے ہوئے ڈالر کی بھی خرید و فروخت کی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان پر جرم کے شواہد حاصل ہونے کے بعد کمرشل بینکنگ سرکل کی جانب سے مقدمہ نمبر 35/21 اور 36/21 درج رجسٹرڈ کر لئے گئے، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے کرنسی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر