Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کا دیوالی کےاشتہار کےلئے پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے کا انتخاب

Now Reading:

شاہ رخ خان کا دیوالی کےاشتہار کےلئے پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے کا انتخاب
شاہ رخ

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے دیوالی کے اشتہار کےلئے پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے کا انتخاب کرکے پاکستانی مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈیزائنرفراز منّان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اپنا ڈیزائن کیا ہواجوڑا پہنے تصاویر شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ڈیزائنر فراز منّان سرحد پار بالی ووڈ اداکاروں کے لیے کوئی انجان  نام نہیں ہیں ، اس سے قبل کرینہ کپورخان سمیت کئی بڑے نامور اداکار بھی ان کے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے  پہن چکے ہیں۔

Advertisement

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کوکسی بھی پاکستانی ڈیزائنر کا جوڑا پہنے نہیں دیکھا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکا نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وقار ذکا کی جانب سے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہاکہ سر آپ بھارت چھوڑ کر اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آجائیں۔

Advertisement

وقار ذکا نے ٹوئٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مینشن کیا اور شاہ رخ خان کو یاد دلایا کہ مودی کی حکومت ان کے خاندان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کے خاندان کے ساتھ مودی حکومت کی ناانصافی کی وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے الزام میں تقریباً ایک ماہ سے گرفتار ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر