
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم میں کرکٹ کا جنون ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو ورلڈکپ بھی دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے لیے گئی ہوئی ہے جن کی سپورٹ کےلئے شہریوں نے نیک جذبات پیش کیے ۔
اسلام آباد میں خوبصورت وال بنائی گئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا ۔
معاون خصوصی علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی آنکھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی طرف لگی ہوئی ہیں جو مرضی فیصلہ آئے لیکن چاہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم آخری لمحے تک لڑے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News