Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کو معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کرنی چاہیے ، رحمان ملک

Now Reading:

حکومت کو معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کرنی چاہیے ، رحمان ملک

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت  افواج پاکستان کے ساتھ محاذ آرائی سے اجتناب کرے ، وزیر اعظم انا کو چھوڑ کر ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے مسئلے پر مسلح افواج کے ساتھ محاذ آرائی بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ جاری تصادم سے بالخصوص اداروں اور بالعموم پورے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ، مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کیا جاسکتا تھا مگر  حکومت حل کرنے کے قابل دکھائی نہیں دے رہی ، مزید تاخیر سے مجموعی سیاسی ماحول کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیگر مسائل ایک مخصوص تقرری سے بڑے ہیں ، داعش اور ٹی ٹی پی پہلے ہی ہمارے دروازوں پر دستک دے رہے ہیں ، چھوٹے مسائل میں الجھا کر مسلح افواج کی توجہ سیکورٹی حالات سے ہٹائی جا رہی ہے۔

رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت وہ راستہ نہ اپنائے جو ہماری افواج کو متنازع بنا رہا ہو ، دشمن پہلے ہی پاک فوج کا امیج خراب کرنے کے لیے کام کر رہا ہے ، سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر ہمیں موجودہ بحرانوں پر قابو پانے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج کو کمزور کرنے کے مغرب ، اسرائیل اور بھارت کے اقدام کو روکنے کی ضرورت ہے ، حکومت کو معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کرنی چاہیے تاکہ عام آدمی کو ریلیف دیا جائے۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے بجائے چھوٹے معاملات میں وقت ضائع کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر